اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے ایک سابق سفارتکار اور روسی ماہر نے روس کے بارے میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے مؤقف کو بے نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے صدر پوتین کی نظر میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
ویچسلاوماتوزوف نے جی 20 گروپ سے روسی صدر کی زود ہنگآم واپسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر پوتین کی نظر میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مؤقف کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
روسی ماہر کا کہنا ہے کہ روس امریکی دباؤ میں اپنے مؤقف سے ہر گز پیجھے نہیں ہٹے گا۔ انھوں نے کہا کہ روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں ناکام ہوجائیں گی کیونکہ روس کے ہمسایہ ممالک کا اقتصاد روس سے جڑا ہوا ہے۔
.......
/169